ٹی20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، ٹکٹ کی قیمت نصف کروڑ سے بھی زیادہ

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت نے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیو یارک اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹ کی قیمت 56 لاکھ پاکستانی روپے (20 ہزار ڈالرز) ہوگئی ہے، اس میچ میں شائقین کے لیے عام اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز یعنی 8 لاکھ پاکستانی روپے میں تقریباً پونے 8 لاکھ روپے ہے۔

پاک بھارت میچ کا ٹکٹ اس قدر مہنگا ہونے پر انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے سابق چیئرمین للت کمہار مودی نے آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

للت کمہار مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئی سی سی پاک بھارت میچ کا ٹکٹ 20 ہزار ڈالر میں بیچ رہی ہے، یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے، آئی سی سی اس میچ سے صرف پیسا بنانا چاہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا امریکا میں انعقاد شائقین کو انگیج کرنا ہے نہ کہ پیسا بنانا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp