پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آ رہے ہیں، مریم نواز شریف

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے اچھے دن آ رہے ہیں۔ 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت اور مثبت معاشی اشاریے پاکستان کے لیے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

وزیراعلیٰ آفس سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔ سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے۔ روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی۔ مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کے لیے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان شااللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے۔ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟