آرمی چیف سے دو بار بات ہوئی، مگر جو کہنا تھا اس کا ماحول نہیں تھا، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں، آج ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات چیت ہوئی مگر جو بات کرنی ہے اس کا ماحول نہیں تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان ہماری اولین ترجیح ہیں، اور ان کے معاملے پر بات ایک الگ لیول پر شروع ہے۔

انہوں نے کہاکہ صوبے کے شیئرز پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں اپنے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے ہر حد تک جاؤں گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کان کنی میں اصلاحات کرکے ریونیو بڑھا سکتے ہیں، میں نے ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں واجبات کی ادائیگی کی جارہی ہے نہ ایڈجسٹ کیے جارہے ہیں، جو زیادتی ہے۔ میں نے اجلاس میں اپنے صوبے کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پنجاب حکومت کا رویہ جمہوری نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ہم نے وفاق سے قبل صوبے کا بجٹ پیش کرکے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟