’تاجر ٹیکس دینے کے لیے تیار لیکن اس کے بعد تنگ نہ کرنے کی گارنٹی چاہتے ہیں‘

ہفتہ 25 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تاجر دوست اسکیم کے چیف کوآرڈینیٹر نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر ٹیکس دینے سے انکاری نہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ٹیکس دینے کے بعد انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں تاجر دوست اسکیم پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ایف بی آر نے تاجر دوست اسکیم پر بریفنگ دی۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں نے ایف بی آر سے متعلق کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔

نعیم میر نے کہاکہ تاجر اپنے تحفظات تحریری طور پر ایف بی آر میں جمع کرائیں گے، تمام تاجروں نے ایف بی آر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس پر شور و واویلا مچایا۔

انہوں نے کہاکہ بارڈر سے نان کسٹم سامان کی درآمد پر بھی تاجروں نے آواز اٹھائی، ہم وزیر اعظم کے پاس تاجروں کے تحفظات پہنچائیں گے۔

نعیم میر نے کہاکہ تمام تاجر برادری ٹیکس نظام میں آنے کے لیے تیار ہے۔ نعیم کریم کو تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے کنوینیئر مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلی بار وزیراعظم نے تاجروں کی سہولت کے لیے دفتر قائم کیا ہے، ٹیکس کا مرحلہ جولائی سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں کی مشاورت سے طے کریں گے کہ چھوٹے اور بڑے تاجر سے کتنا ٹیکس وصول کریں، اب تک تاجر دوست اسکیم میں ایک ہزار تاجر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp