صوبہ خیبرپختونخوا اور وفاق میں تنازعات افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور  وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  اور وفاق کی نمائندگی کرنے والے وزیر داخلہ اور  وزیر توانائی کے درمیان معاملات کو باہم افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس اہم ملاقات کے دوران وفاقی وزرا اور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے کل بروز پیر کو دوبارہ ملاقات کا فیصلہ  بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp