سینکڑوں ارب کی مقروض خیبر پختونخوا حکومت کا اربوں روپے کا مزید قرض لینے کا فیصلہ

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 25-2024 میں عالمی مالیاتی اداروں سے آئندہ مالی سال کے لیے 121 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بجٹ میں عالمی بینک سے 60 ارب 52 کروڑ ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 46 ارب 93 کروڑ قرض لیا جائے گا۔

1716532503-White Paper 2024-25 by Ghulam Mustafa hashmi on Scribd

دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے علاوہ صوبائی حکومت کو دوست ملک چین سے بھی ایک ارب 49 کروڑ قرض ملنے کی توقع ہے۔

امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ سے 3 ارب 90 کروڑ، بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی سے 12 ارب، کے ایف ڈبلیو سے 2 ارب 49 کروڑ کا قرض لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا حکومت کو بین الاقوامی امدادی اداروں سے 8 ارب 83 کروڑ 30 لاکھ کی گرانٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp