آئندہ 2 روز تک کن علاقوں میں شدید ترین گرمی اور لو چلنے کا امکان ہے؟

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرم ترین لو چلنے کا امکان برقرار رہے گا۔ جبکہ دوپہر کے دوران تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں شام اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔جب کہ ملک کے بیشتر حصوں میں براعظمی ہوا کا شدید دباؤ برقرار رہے گا۔

پی ایم ڈی کے مطابق بالائی علاقوں میں ہوا کا دباؤ موجود ہے اور اگلے 2 دنوں کے دوران گرم ترین موسمی صورت حال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجو دڑو میں 53، جیکب آباد میں 52، دادو میں 51، خان پور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی میں 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، نواب شاہ میں 49، ملتان، ڈیرہ اسماعیل خان، تربت میں 48، سکرنڈ، بہاولپور، بہاولنگر، جھنگ، جوہر آباد، لیہ، نور پور تھل میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این اے 130 کا انتخابی تنازع ختم، نواز شریف کے خلاف یاسمین راشد کی درخواست خارج

کراچی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کا عزم، سندھ حکومت کی ایف ڈبلیو او سے شراکت داری

نصیب سے بڑھ کر شہرت ملتی ہے نہ فالوورز، صبا فیصل نے تنقید پر خاموشی توڑ دی

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟