آئندہ 5 سے 6 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 5 سے 6 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ سندھ اور پنجاب کے کچھ حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جبکہ اتوار کو موہنجو داڑو اور لاڑکانہ پاکستان کے گرم ترین مقامات بن گئے جہاں پارہ 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ جیکب آباد میں درجہ حرارت 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹھٹھہ سندھ کا واحد علاقہ تھا جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے کم تھا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں کے لیے گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی میں بھی اس ہفتے گرمی برقرار رہنے کی توقع ہے جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ 29 اور 30 مئی کو ہوا کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ 27 مئی کے بعد سندھ کے بالائی اور وسطی حصوں میں درجہ حرارت قدرے کم ہوجائے گا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر خان پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 50.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بہاولپور میں 48، سرگودھا میں 46 جبکہ لاہور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بنوں میں بھی درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے، جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سیلسیس زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ اپردیر، سوات، مانسہرہ اور کوہستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

اگرچہ ہیٹ ویو سے کوئی بھی متاثر ہو سکتا ہے، لیکن بچوں، بوڑھوں اور کمزور مدافعتی نظام والے افراد کے لیے یہ صورتحال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے۔ حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے انہیں صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!