حج 2024: یوم عرفہ کا خطبہ کون دے گا؟

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دینی امور کے سربراہ امامِ حرم ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ شاہی منظوری کے ساتھ مسجدِ حرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعيقلی کو سال 1445 ہجری  کا یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہر سال سعودی عرب کی حکومت کسی نہ کسی عالم کو یومِ عرفہ کے خطبہ کے لیے معین کرتی ہے۔

ڈاکٹر ماہر المعیقلی کون ہیں؟

ڈاکٹر ماہر کی پیدائش 7 جنوری 1969 کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں (معلمین کالج) میں تعلیم حاصل کی اور وہاں سے ریاضی کے استاد کے طور پر فارغ التحصیل ہوئے۔

مکہ مکرمہ منتقل ہو کر معلم کی حیثیت سے کام کیا اور پھر مکہ مکرمہ میں (شہزادہ عبد المجید) اسکول میں طلبہ کے مشیر بنے۔

1425  ہجری میں امام احمد بن حنبل کے فقہ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی جس کا عنوان ’امام احمد کی فقہی مسائل عبدالملک المیمونی کی روایت کے مطابق‘ تھا، انہوں نے اس میں امتیاز کا درجہ حاصل کیا۔

انہوں نے1434  ہجری میں شافعی فقہ میں امتیازی حیثیت سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری جامعہ ام القریٰ سے حاصل کی۔

ڈاکٹر ماہر امام وخطیب مکہ ہونے سے قبل مسجدِ نبوی میں بھی امام وخطیب رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟