اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ دنیا میں فیصلہ اور حکم صرف اللہ تعالیٰ کا ہی چلتا ہے، خطبہ حج

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے سوا دنیا میں کوئی معبود نہیں، وہی زندگی دیتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ دنیا میں فیصلہ اور حکم صرف اللہ تعالیٰ کا ہی چلتا ہے۔

عرفہ کی نمرہ مسجد سے خطبہ حج کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کا کہنا تھا کہ شریعت نے اور چیزوں سے بھی منع کیا ہے، جو افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، یہ ہو گیا وہ ہوگیا، اللہ کا حکم ہے، اے مومنوں اگر تمہارے پاس کوئی ایسی خبر لے کر آئے جس میں شک ہو تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں افواہیں پھیلا کر اس کی وجہ سے مصیبت میں نہ ڈال دو اپنے مسلمان بھائیوں کو، اسی وجہ سے مومن بہت سے ذرائع کو جمع کرنے کا اہتمام کرتا ہے، جس سے مسلمان جڑ کر رہ سکیں۔

ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ کی جنت میں داخل ہوگا اور یہی اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے اللہ پاک نے بھی بہت سی عبادات اور اطاعات کو سبب بنا دیا ہے، عرفات کے میدان میں سبب جمع ہیں، اوراس کی اطاعات کو حاجیوں کو بھی اسی وجہ سے فرض کر دیا ہے، یہ نماز بھی ہے، حج بھی ہے، اجتماع بھی، شریعت نے تکافل کا بھی کہا ہے، اور خرچ کرنے کا بھی کہا ہے کہ جہاں ہم نمازیں پڑھتے ہیں، ایک دوسرے کی کفالت کریں۔

ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے کہ ہم نے دنیا میں ہر نبی کو ہر قوم و امت کے لیے نبی بناکر بھیجا تاکہ لوگ ہدایت پائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں اور گواہی دیتے ہیں کہ دنیا میں رب العالمین کے سوا کوئی معبود نہیں اور دنیا پوری ختم ہوجائے گی صرف اللہ رب العالمین کی ذات باقی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ رب العالمین کا ارشاد گرامی ہے کہ محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں اور حضرت محمد ﷺ کی اطاعت کرنا اللہ کی اطاعت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے اجتناب کریں اور یہ عقیدہ رکھیں کہ اللہ کے سوا دنیا میں کوئی معبودِ برحق نہیں، ہمیں چاہیے کہ اصلاحی کاموں میں اللہ کی مخلوق کی معاونت کرنے میں مدد کرتے رہیں اور نماز قائم کریں، پانچوں نمازوں کی حفاظت کی جائے اور جو شخص رمضان المبارک کا مہینہ پالے اسے چاہیے کہ 30 روزے بڑے اہتمام کے ساتھ رکھے اور جو شخص صاحب استطاعت ہو اسے چاہیے کہ بیت اللہ میں حج کرے جو اس پر فرض کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا اے مومنو! جو ہم نے تمہیں حلال رزق دیا اس میں سے خرچ کرو، اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جہاں کوئی خرید و فروخت اور شفاعت نہیں ہوگی، دوستی نہیں ہوگی، اسی وجہ سے شریعت نے جو لڑنے والے ہیں، ان سے بھی کہا واپس آ جائیں، باز آ جائیں، اصلاح کریں۔

ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے، بے شک مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، اپنے بھائیوں میں اصلاح کروا دیا کرو، اور اللہ کا تقوی اختیار کرو، تاکہ تم پر رحم ہو۔

انہوں نے کہا کہ امت پر بھی واجب ہے کہ اپنے بیٹوں اور اپنے بچوں کو اجتماعیت پر تربیت دیں، اللہ نے کہا کہ یہ امت واحدہ ہے، اور میں تمہارا رب ہوں، میری ہی عبادت کرو، اور االلہ کا ارشاد کہ نبی پاک فرمائیں کہ یہ میرا سراط مستقم ہیں، اسی کے پیچھے چلو، اور دیگر پگڈنڈیوں اور چھوٹے راستوں پر نہ چلو، وہ تمہیں بڑے راستے سے گمراہ کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمہیں اللہ کی وصیت عطا کی ہے کہ تم متقی بن سکو، اللہ اور اللہ کے نبی کی طرف سے یہ حکم ہے کہ جو ولی الامر متعین کیا جاتا ہے، اس کی اطاعت کرو، اے مومنو! اللہ کی اطاعت کرو، اور اللہ کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو، اور جو تم میں ارباب اختیار ہیں، ان کی بھی جائز امور میں فرماں برداری کرو۔

ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ آپ ﷺ نے فرمایا، مسلمان کیا کرتا ہے، پسند کرے یا نہ پسند کرے، اپنے بڑوں کی اطاعت کرتا ہے، اور اس میں یہ بھی بات ہے کہ اطاعت کریں گے تو دل بھی جڑے رہیں گے، اطاعت کرنا ہے، اور ان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، ہر وقت حکمرانوں کی مخالفت نہیں کرنی اور ان کے لیے دعا بھی کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اور اجتماعیت اس کا حکم ہے تفرق سے منع کیا گیا ہے، اس کے فساد بہت زیادہ ہیں، اور حج کے موسم میں یہی چیز ہوتی ہے کہ سب جمع ہوں اور تفرقے سے باز رہیں، اور مناسک مل جل کر ادا کریں، اور اس کو خراب کرنے کی جتنی چیزیں ہیں، اس سے باز رہ سکیں، یہ اللہ کے مہمان ہیں، مسلمانوں! آپ اللہ کے مہمان ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب