سفرِ حج کی تیاری، کون سے کام سب سے ضروری ہیں؟

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حجاج کرام کو حج کا مقدس سفر شروع کرنے سے پہلے ہی حج کی تیاری اور منصوبہ بندی کرلینی چاہیے تاکہ یہ عظیم عبادت بہترین طریقے سے انجام دی جا سکے۔

حج ويزا اور بکنگ کی تکمیل کے بعد حجاج كرام اپنے روزمرہ معمولات کی منصوبہ بندی درج ذیل اہم سوالات کی روشنی میں کرسکتے ہیں:

ساتھی حاجیوں کا انتخاب

 آپ کے ساتھ حج پر کون جائے گا اور روانگی کب ہوگی؟ اس حوالے سے حجاج کرام کو پہلے سے تیاری کرلینی چاہیے۔

ضروری دستاویزات کی تیاری

کون سے کاغذات آپ کو اپنے ساتھ لے جانے چاہئیں، جیسا کہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ٹکٹ، اجازت نامہ اور ویزا۔

سفر کی تیاری

اگر آپ گاڑی سے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو کیا آپ کی گاڑی سفر کے لیے موزوں ہے، اور کیا اس کے کاغذات میں بین الاقوامی نقل وحرکت کا تذکرہ موجود ہے۔

صحت کا خیال

حج کی تیاری کے لیے صحت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ نے کیا منصوبہ بندی کی، جیسا کہ چہل قدمی یا ورزش کرنا۔

ادویات کی حفاظت

کون سی ادویات آپ اپنے ساتھ لے جائیں گے اور ان ادویات کو محفوظ کیسے رکھیں گے۔

 تعلیم اور تربیت

کیا آپ نے حج کے تمام احکام سیکھ لیے ہیں؟

خدمات سے استفادہ کرنا

حرم اور مقدس مقامات میں فراہم کی گئی خدمات سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

مفید ایپلیکیشنز کا استعمال

حج سے متعلق کون سی مفید ایپلیکیشنز ہیں جن سے آپ مستفید ہوسکتے ہیں، جیسا کہ قرآن، اذکار، نماز کے اوقات، اور نقشے وغیرہ سے متعلق ایپلی کیشنز۔

ان سوالوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حجاج کرام اپنے سفر کو آسان اور پرسکون بناسکتے ہیں اور حج  کی عبادت بہتر طریقے سے ادا کرسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب