مسلم لیگ ن سے مراد نواز شریف، پارٹی صدر کا انتخاب کل 4 بجے ہوگا، رانا ثنااللہ

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر کے انتخاب کے لیے پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا اور 4 بجے پارٹی صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ پارٹی آئین کے مطابق سینٹرل ورکنگ کیٹی نے الیکشن کمیشن مقرر کیا، پارٹی صدارت کا الیکشن لڑنے کے لیے 11 افراد نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کل بھی نامزدگی کے فارم کا اجرا ہوسکے گا، جبکہ کاغذات کل 12 بجے سے پہلے جمع کرانا ہوں گے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ایک بجے کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی جبکہ اڑھائی بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 3 بجے امیدواروں کی فائنل لسٹ جاری کردی جائے گی جبکہ 4 بجے پارٹی صدر کا انتخاب ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ بشیر میمن، عرفان الحق صدیقی، اسحاق ڈار، فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان اور شاہ غلام قادر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔

قائداعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو مضبوط قوت بنایا

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے مراد نواز شریف ہے، کیونکہ قائداعظم کے بعد اگر کسی نے مسلم لیگ کو مضبوط قوت بنایا تو وہ نواز شریف ہی ہیں۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ نواز شریف متحرک ہیں اور کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہیں، جن بیانات کی کمی محسوس کی جارہی ہے وہ آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔

عمران خان کے لیے دعاگو ہوں کہ ان کا انجام شیخ مجیب جیسا نہ ہو

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حوالے سے دعا گو ہوں کہ وہ شیخ مجیب الرحمان جیسے انجام سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں کہ عمران خان اس ملک کو حادثے سے دوچار کردے گا، ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی