نیب کا ریمانڈ 14 روز سے بڑھا کر 40 دن، الیکشن ٹریبونل میں ریٹائرڈ جج بھی تعینات ہونگے، صدارتی آرڈیننس جاری

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے 2 آرڈیننس جاری کردیے ہیں۔

قائم مقام صدر نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس جاری کیے ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے مطابق نیب کا ریمانڈ اب 14 روز سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا ہے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی افسر بدنیتی پر مبنی کیس بنانے کا ذمہ دار قرار پاتا ہے تو اس کی سزا 5 سال کے بجائے اب 2 سال ہوگی۔

اس کے علاوہ الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں حاضر سروس جج کے علاوہ ریٹائرڈ جج بھی تعینات ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری دبئی کے دورے پر ہیں جس کے باعث چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر مملکت کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp