عید الاضحیٰ کس تاریخ کو ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق، عید الاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو منائی جائے گی۔

میٹ آفس کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ذوالحجہ کا ہلال چاند 6 جون کو شام 5 بجکر 38 منٹ پر پیدا ہوگا۔کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 8 منٹ ہوگی۔

پی ایم ڈی کے مطابق سورج غروب ہونے کے بعد چاند کے 72 منٹ تک نظر آنے کی امید ہے۔ نیز یہ کہ چاند نظر آنے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے کا ہونا ضروری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی آئندہ دنوں میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

علاوہ ازیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سال عید الاضحیٰ پر 17 سے 19 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں عید سے چند روز قبل تعطیلات کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp