آئندہ بجٹ میں عوام کو کیا ریلیف دیں؟ ن لیگ نے حکمت عملی مرتب کرلی

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا، رائیونڈ میں ہوا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے 3 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ہرممکن ریلیف دینے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اس حوالے سے  تجاویز لی گئیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے تجاویز پیش کیں، پارٹی قائدین نے بھی عوامی مشاورت سے ممکنہ ریلیف کے بارے میں اپنی اپنی تجاویز دیں۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کیے، نواز شریف نے بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، رانا تنویر حسین، عطا اللہ تارڑ، جام کمال، رانا تنویر حسین، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید اور دیگر سینیئر رہنما شریک ہوئے، وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی