وفاقی بجٹ2024: سگریٹ مزید کتنے مہنگے ہوں گے؟

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، تاہم ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہورہی ہیں۔ این جی اوز کی جانب سے سگریٹ پرایف ای ڈی میں 26.6 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت صحت کوسگریٹ پرٹیکسزکی سفارشات این جی اوز نے بھجوائی ہیں، این جی اوز کی جانب سے سگریٹ پرایف ای ڈی میں 26.6فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگے کرنے کی سفارشات تیارکر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت این جی اوز، ٹی سی سی کی سفارشات پر غور کر رہی ہے، وزارت صحت سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دے کروزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔

سگریٹ پیکٹ پرایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127 روپے مقرر کی ہے، حکومت سگریٹ پیکٹ پر 120 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لے رہی ہے۔

ملک میں لوکل انڈسٹری کا سگریٹ پیکٹ 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملٹی نیشنل سگریٹ ساز کمپنیز نے گزشتہ سال 173 ارب روپے ٹیکس دیا تھا۔ لوکل سگریٹ ساز کمپنیز نے گزشتہ سال 240 ارب ٹیکس چوری کی تھی۔

واضح رہے ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp