رواں سال معمول سے زیادہ مون سون بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں سال ملک کے مختلف علاقوں میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی آؤٹ لک جاری کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال جون سے اگست تک وسطی اور شمالی پنجاب میں معمول سے زیادہ مون سون بارش ہونے کا امکان ہے ، جنوبی سندھ میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی رواں سال معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مون سون میں رواں سال معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے۔

مون سون کے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں پہلے مرحلے میں زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زائد درجہ حرارت کے باعث خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برف پگھلنے کا عمل تیز ہوگا، ملک کے اکثر مقامات پر جون کے آغاز میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp