چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ ٹیم کو 100 فیصد کارکردگی کا مشورہ

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی پراعتماد ہیں اور یقینا اچھا پرفارم کریں گے، ہر پاکستانی کو یہ انہیں یہ بتانا ہے کہ ہار جیت سے قطع نظر وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پاکستان ہاؤس میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم 100 فیصد کارکردگی پیش کرے اور گھبرا کر نہ کھیلیں۔’اس اپروچ کے ساتھ کھلاڑی یقینا امریکا سے ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹیں گے۔‘

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ پاکستان میں آتا دیکھ رہے ہیں، یہ وقت قومی ٹیم کی حمایت کا ہے اور ٹیم نے ورلڈ کپ سے متعلق اپنی تیاری مکمل کرلی ہے۔ ’ٹیم کو کہتا ہوں گھبرانا اور ڈرنا بالکل نہیں ہے ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے۔‘

 

میئر لندن صادق خان، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، سینیٹر انوارالحق کاکڑ، وزیر اعلیٰ  بلوچستان سرفراز بگٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی، جہاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔

میئر لندن صادق خان سے ملاقات

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی سے لندن کے میئر صادق خان نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات میں کرکٹ کے حوالے سے خاص طور پر گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے مئیر لندن صادق خان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟