مسقط جانے والے 20 غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن میں سے 3 جاں بحق، زندہ کو ایران پہنچا دیا گیا

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے اومان جانے والے 3 غیر قانونی تارکین وطن سمندر میں کشتی خراب ہونے کے باعث بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان نے جمعرات کو بتایا ہے کہ پاکستان سے غیر قانونی طور پر اومان کے دارلحکومت مسقط جانے والے 20 تارکین وطن کی کشتی سمندر میں خراب ہو گئی جس کے باعث 20روز تک سمندر میں بھٹکتی رہی، اس دوران بھوک اور پیاس کے باعث 3تارکین وطن جاں بحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انجن سمندر میں گرنے سے کشتی میں خرابی پیدا ہو گئی اور 20روز تک کشتی میں سوار افراد بھوکے اور پیاسے سمندر میں بھٹکتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے مزید بتایا کہ سمندر میں پھنسے تارکین وطن کی کشنی کو مقامی ماہی گیروں نے دیکھا اور انہیں ریسکیو کیا، ماہی گیروں کے مطابق کشتی میں سوار20افراد میں سے بھوک اور پیاس کے باعث 3تارکین وطن جاں بحق ہو گئے، جنہیں ساتھیوں نے سمندر میں پھینک دیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ماہی گیروں نے زندہ بچ جانے والے 17تارکین وطن کو قریبی ایرانی سرحد پر پہنچا اور انہیں ایرانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کے مطابق ریسکیو کرنے والے ماہی گیروں سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا، ماہی گیروں سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ تارکین وطن کی واپسی کے لیے ایرانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp