محمود خان اچکزئی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ خارج

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف درج مقدمہ خارج کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا ہے۔

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ اور کارسرکار میں مداخلت کا الزام تھا، اسی الزام کی بنیاد پر ان کے خلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جمعرات کو محمود خان اچکزئی کیس کی سماعت کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے ان کے خلاف دائر ایف آئی آر کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے معطل کر دیا۔

محمود خان اچکزئی کے خلاف پشتونخوا لائرز فورم نے بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی تھی، کیس کی پیروی ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ،  ایڈووکیٹ حبیب اللہ ناصراور دیگر نے کی، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں عدم پیشی پر محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے ۔

تاہم جمعرات کو سماعت کے دوران پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو سرکاری اراضی پر قبضہ اور کارسرکار میں مداخلت کا الزام سے بری کر دیا گیااور بلوچستان ہائیکورٹ نے ان کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp