کارِ سرکار میں مداخلت، محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 26 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کار سرکار میں مداخلت کی بنیاد پر چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 کے مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

محمود خان اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی ضلعی انتظامیہ نے ان کے گھر پرغیر قانونی تجاوزات سے متعلق کارروائی کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کیخلاف، جواس وقت گھر پر موجود نہ تھے، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسی ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

22 اپریل کی تاریخ کو جاری کیے گئے وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں