ناروے کے مرکزی بینک (خود مختار ویلتھ مینجمنٹ فنڈ) نے بھارت کے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کو اپنے پورٹ فولیو سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ناقابل قبول خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے اڈانی فرم کو فارغ کیا۔
ناروے کے مرکزی بینک نے اعلان کیا کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے اخلاقی خدشات کی بنا پر اپنے سرکاری پنشن فنڈ سے 3کمپنیوں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک نے ہندوستان کے اڈانی پورٹس فرمز سمیت ایک امریکی اور ایک چینی کمپنی کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
یہ فیصلہ گزشتہ سال کے آخر میں ناروے کی کونسل آن ایتھکس کی سفارشات کے بعد کیا گیا ہے، جو اوسلو میں قائم فنڈ پر مشاورت کرتی ہے۔ نارویجن بینک کے مطابق اڈانی پورٹس کو خارج کرنے کی وجہ، کمپنی کا غیر اخلاقی سرگرمیوں میں حصہ ڈالنا ہے۔
رائٹرز کے مطابق ناروے کا مرکزی بینک دنیا کے سب سے بڑے خودمختار ویلتھ مینجمنٹ فنڈ میں سے ایک ہے، جو خصوصی طور پر ناروے کی جانب سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرتا ہے، جس کی عالمی سطح پر تقریباً 9ہزار کمپنیوں میں ہولڈنگز ہیں۔ یہ فنڈ جو دنیا کی درج کمپنیوں میں تقریباً 1.5 فیصد حصص کا مالک ہے، نے ہندوستانی گروپ اڈانی کو اپنے ایچ آر اور اخلاقی خدشات کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا ہے۔
ناروے کے مرکزی بینک نے بدھ کو اپنے سرکاری پنشن فنڈ کے حوالے سے ایک عوامی اعلان کیا۔ اس اعلان میں، بینک نے اخلاقی تحفظات کی بنیاد پر اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو سے 3کمپنیوں کو خارج کرنے کے اپنے فیصلے کا انکشاف کیا۔
زیر بحث کمپنیاں بھارت کی اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون، امریکی کمپنی ایل تھری ہیرس ٹیکنالوجیز، اور چین کی ویچائی پاور کمپنی شامل ہیں۔
اڈانی گروپ کی ممنوعہ فنڈنگ
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ارب پتی گوتم اڈانی کے گروپ کی ذیلی کمپنی اڈانی پورٹس کو جنگ یا تنازعہ کے حالات میں افراد کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ممکنہ ملوث ہونے اور ممنوعہ فنڈنگ کے خدشات کی وجہ سے اخراج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بینک کے مطابق، کمپنی مارچ 2022 سے زیرِ نگرانی ہے، ارب پتی گوتم اڈانی کی کمپنی نے انسانی وسائل کی خراب کارکردگی کی وجہ سے مغربی ممالک کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے کے باوجود میانمار کے ایک پورٹ ٹرمینل میں سرگرمی میں حصہ لیا۔
2014میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے سیکولرازم کو کمزور کردیا ہے۔ گوتم اڈانی جو وزیر اعظم مودی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں نے بی جے پی کی بدعنوانیوں اورغیر اخلاقی سرگرمیوں کو نظر انداز کرنے اور ملوث ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔
ناروے کے مرکزی بینک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دیگر مغربی ممالک کو بھی یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ہندوستان اپنے آزادی پسند اصولوں کے مطابق سماجی اور اخلاقی ذمہ داریوں کا نمونہ اپنائے۔ بصورت دیگر، سخت کارروائی، جیسا کہ نارویجن بینک نے اختیار کی، ہی واحد آپشن ہے۔
اسی طرح دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک کو کارپوریشنزکے خلاف پابندی کے اقدامات پر غور کرنا چاہیے جو کاروبار میں اخلاقی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔