نہار منہ فالسہ کھانے کے کیا فائدے ہیں؟

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک پھل فالسہ جو دکھنے میں چھوٹا لیکن غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے نہار منہ کھانے کے فائدے بھی بے شمار ہیں جن کے بارے میں شاید آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

فالسے جیسی غذائیت سے بھرپور غذائیں صبح کے وقت کھانا آپ کے جسم میں وٹامنز اور منرلز میں اضافہ کرتا ہے، جس سے بھرپور توانائی ملتی ہےفالسے کا ایک پیالہ آپ کے جسم کو دن بھر کے لیے ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

صبح کے وقت فالسہ کھانا آپ کے نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتا ہے۔ علاوہ ازیں فالسہ کھانے سے آپ کے خون میں شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ بےشک روزانہ فالسے کھائیں لیکن اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ تقریباً 100-150 گرام فالسے کھانے چاہییں، یہ تعداد فالسے کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے کافی ہے۔

فالسہ ذیابیطس کے مریضوں کو بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے میں ممکنہ طور پر مدد دے سکتا ہے، یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں مدد کے لیے قدرتی طریقے تلاش کرتے ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

فالسہ کھانے سے ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور قبض سے بھی چھٹکارا ملتا ہے، مزید برآں فالسہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے، جو آپ کے جسم کو سوزش سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp