میں معصوم ہوں اور ملک کے لیے لڑرہا ہوں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروباری مقدمے میں مجرم قرار دیے جانے پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ معصوم ہیں اور ملک کے لیے لڑرہے ہیں، ان کے خلاف فیصلہ ایسے جج نے دیا جو متنازعہ اور بدعنوان ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے مقدمے میں مجرم ٹھیرا دیا گیا ہے، نیویارک کی عدالت میں 12 رکنی جیوری نے ’ہش منی‘ کیس کی 5 ہفتے تک چلنے والی سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں قصوروار قرار دیا۔

’بائیڈن انتظامیہ نے ایسا اس لیے کیا کہ سیاسی مخالف کو نقصان پہنچایا جاسکے‘

عدالت کی جانب سے قصوروار دیے جانے پر سابق امریکی صدر نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ معصوم ہیں، وہ ملک اور ملک کے آئین کے لیے لڑرہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’ہمارے پورے ملک میں اس وقت دھاندلی ہورہی ہے، بائیڈن انتظامیہ نے ایسا اس لیے کیا کہ سیاسی مخالف کو نقصان پہنچایا جاسکے، مجھے لگتا ہے کہ یہ شرم کی بات ہے۔‘

انہوں نے کہا نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں 12 رکنی جیوری نے ’ہش منی‘ کیس کی 5 ہفتے تک جاری رہنے والی سماعت ختم ہونے کے بعد  قصور وار قرار دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ملک جہنم بن چکا ہے، یہ ایک شرمناک بات ہے، یہ ایک متنازعہ جج کی جانب سے دھاندلی زدہ ٹرائل تھا، جو بدعنوان ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ لڑتے رہیں گے اور جیتیں گے،  اصل فیصلہ 5 نومبر کو عوام کریں گے، میں بہت معصوم آدمی ہوں، سب جانتے ہیں کہ یہاں کیا ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘