سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اہم پیغام

جمعہ 31 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ گرین شرٹس آخری بال تک لڑیں، پھر ہار بھی جائیں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ قوم کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری ٹیم بھی جیتنے کے لیے کھیلتی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور یہ کوئی میدان جنگ نہیں ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم 2 میچ انگلینڈ اور ایک میچ آئرلینڈ سے ہارے ہیں لیکن اس ہار کا کوئی مسئلہ نہیں، ٹی20 ورلڈ میں پچز ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کو اسپورٹ کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp