سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ وفاقی وزیر اطلاعات

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، ان کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ آئین میں طریقہ کار وضع ہے کہ جیت کے تناسب سے مخصوص نشستیں ملیں گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا 13 رکنی فل کورٹ تشکیل دیا ہے جو کیس کی سماعت کل 3 جون بروز پیر کو کرےگا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پارٹی کیسز سے خود کو الگ کرلیں۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہاکہ ہر ادارے کو آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، اس وقت معیشت ٹیک آف کررہی ہے، کسی کو بھی ملک کے خلاف بات نہیں کرنی اہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف نے کبھی پاکستان کے خلاف بات نہیں کی، ہم نے کبھی یہ نہیں کہاکہ ہم اقتدار میں نہ رہے تو پاکستان ٹوٹ جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp