وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ بلو چستان اپنے اسٹاف کے ہمراہ کوئٹہ سے اسلام آباد سفر کررہے تھے تو اس دوران طیا رے کے ایک انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
پائلیٹ نے مہارت سے جہاز اتار لیا
شکر 🙏— عروسہ سلمان (@Uroosa_Salman) June 2, 2024
ذرائع کے مطابق پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو بحفاظت اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتار لیا جس کی وجہ سے سرفراز بگٹی، ان کا اسٹاف اور جہاز عملہ سب محفوظ رہے۔
دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ کے جہاز نے ہنگامی لینڈنگ نہیں کی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے جہاز کے ایک انجن میں اسلام آباد لینڈنگ کے بعد فائر الارم لگا۔
شاہد رند کے مطابق سرفراز بگٹی نے کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔