لکی مروت: پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لکی مروت کے تھانہ ورگاڑی سب ڈویژن بیٹنی کے ایریا میں پولیو ٹیم پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بصتر علی نمبر 168 زخمی جبکہ پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کیے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس نے زخمی پولیس اہلکار کو علاج معالجے کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہیں جبکہ ہلاک دہشت گرد کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

سوڈان میں ہولناک قتلِ عام، سینکڑوں مریض اور شہری ہلاک

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی