ٹی20 ورلڈ کپ 2024: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی کامیابیوں کی ابتدا کر دی۔ جنوبی افریقا نے سری لنکا کے 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

جنوبی افریقا نے سری لنکا کے 77 رنز کے تعاقب میں اننگزکا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 10  کے مجموعی اسکور پر گری جب ریزا ہینڈرکس 4 رنز بنانے کے بعد نووان تھشارا کی گیند پر کامندو مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، دوسری وکٹ 23 کے مجموعی اسکورپر گری جب ایڈن مارکرم 12 رنز بنانے کے بعد داسن شاناکا کی گیند پر کامندو مینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا کی تیسری وکٹ 51 کے مجموعی اسکور پر گری جب کوئنٹن ڈی کوک کو 20 رنز پر وینندر ہسرنگا نے اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کرپولین بھیج دیا، چوتھی وکٹ 58 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹرسٹن اسٹبس وینندو ہسرنگا کی گیند پر چارتھ اسالنکا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی طرف سے وینندو ہسرنگا نے 2 جب کہ نووان تھشارا اور داسن شناکا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 19.1 اوور میں4.01 کی اوسط سے کل 77 رنر اسکور کیے۔

سری لنکا نے اپنی اننگز کا انتہائی مایوس کن آغاز کیا، سری لنکا کی پہلی وکٹ ہی13  کے مجموعی اسکور پر گری جب پتھم نسانکا 3 رنز بنا کر اوٹنیل بارٹ مین کی گیند پر ہینرک کلاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی دوسری وکٹ بھی 31  کے مجموعی اسکور پر گری جب کامینڈو مینڈس 11 رنز بنا کر اینریچ نورٹجے کی گیند پر ہینڈریکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری جب وانندو ہسرنگا معاراج کی گیند ڈی کاک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی چوتھی وکٹ بھی 32 ہی کے مجموعی اسکور پر گری جب سدیرا سماراویکرما کو بھی معراج نے صفر پر بولڈ کر دیا، پانچویں وکٹ 40 کے مجموعی اسکور پر گری جب کوسل مینڈس 19 رنز بنانے کے بعد اینریچ نورٹجے کی گیند پر سٹوباس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ 45 کے مجموعی اسکور پر گری جب چرتھ اسالنکا بھی ٰ6 رنز بنانے کے بعد اینریچ نورٹجے کی گیند ہینڈرکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ساتویں وکٹ 68 کے مجموعی اسکور پر گری جب داسن شاناکا9 رنز بنانے کے بعد  ربادا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے، آٹھویں وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری جب اینجلو میتھیوز 16 رنز بنانے کے بعد اینریچ نورٹجے کی گیند پر بارٹ مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، نویں وکٹ 71 کے مجموعی اسکورپر گری جب متھیشا پاتھیرانا بولڈ ہوئے، اس کے بعد نووان تھشارا کی وکٹ گری، اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 77 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے اینریچ نورٹجے نے سب سے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ، کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2 ،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اوٹینل بارٹ مین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پیر کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک میں کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ ڈی کے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈن مارکرم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں فیورٹ ٹیموں میں سے ایک کے طور پر میدان میں اتری ہے جبکہ ونندو ہسارنگا کی قیادت والی سری لنکا کی ٹیم سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ سخت مقابلہ کرے گی۔

سری لنکا الیون میں پاتھم نسانکا،  کوسل مینڈس (وکٹ کیپر)،  کامندو مینڈس،  سدیرا سماراویکراما،  چارتھ اسالنکا،  اینجلو میتھیوز، وینندو ہسرنگا (کپتان)، داسن شاناکا، مہیش پتیشاہانہ، نووان تھشارا شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ الیون میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ)،  ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر،  ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، اوٹنیل بارٹ مین

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp