بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 11 کان کن جاں بحق

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے کے باعث 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

چیف مائنزانسپکٹر نے بتایا ہے کہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جہاں پر حادثہ رونما ہوا اس کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ کے دور دراز علاقوں میں کوئلے کی کانوں میں آئے روز ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں لیکن ریسکیو ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے کے باعث لوگوں کو زندہ نکالا نہیں جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp