ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

پیر 3 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی چیمپیئن ٹیم کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، جو پہلے کی نسبت کئی زیادہ ہے۔

پیر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تمام ٹیموں کے لیے ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق جو بھی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئن کا ٹائٹل حاصل کرے گی اسے 24 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر انعام ملے گا جو کہ پاکستانی 68 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتے ہیں۔

اسی طرح آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ رنر اپ ٹیم کے لیے 12 لاکھ 80 ہزار جو کہ پاکستانی روپوں میں 35کروڑ67 لاکھ 67 ہزار بنتے ہیں۔

اعلان کے مطابق سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ سپر 8 مرحلے سے اگلے مرحلے کےلیےکوالیفائی نہ کرنے والی4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز دیے جائیں گے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق اسی طرح میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز جب کہ   9ویں سے 12 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 ویں سے 20 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp