مسائل کا واحد حل عمران خان سے مذاکرات، چاہے حکومت کرے یا اسٹیبلشمنٹ، فواد چوہدری

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل عمران خان سے مذاکرات ہیں، وہ چاہے حکومت کرے یا اسٹیبلشمنٹ کرے، مذاکرات ناگزیر ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے گزارش ہے کہ وہ پُرجوش نہ ہو اور اسٹیبلشمنت اور حکومت سے گزارش ہے کہ وہ جارحانہ طرز عمل مت اپنائیں۔ عمران خان کے پاس پاکستان کے عوام کی طاقت ہے، اور عوام کی طاقت کے آگے کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ججوں کو گھر بھیجنے یا مارشل لگانے یا ایمرجنسی پلس لگانے کے مشورے دینے والے غلط ہیں، جو ہو گیا سو ہو گیا اب آگے بڑھیں۔ عمران خان پر مقدمات نواز شریف یا مریم نواز والے مقدمات نہیں یہ مذاق ہو رہا ہے، ان مقدمات میں ہے کیا؟ عدت کیس نے دنیا بھر میں عدلیہ کا مذاق بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، اب بھی وہ بلائیں گے تو چلا جاؤں گا۔ عمران خان جیل میں ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرے کہ حالات نارمل کرنے ہیں۔ 3 ماہ بعد عمران خان کو مذاکرات کی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر سرگودھا میں جو کچھ ہوا وہ اسی تسلسل کا نتیجہ ہے کہ حکومت مذہب کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتی ہے۔ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے، اس لیے انہیں مخاطب کیا جاتا ہے، اگر ان کا رول نہیں ہوگا تو کوئی انہیں کچھ نہیں کہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ