حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر نہیں، پی ٹی آئی کو توجہ دینا ہوگی،فواد چوہدری

منگل 18 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئینی اور سیاسی جنگ پہلے ہی ہار چکی ہے، حکومت کے خلاف سیاسی جماعتیں ایک پیج پر نہیں، پی ٹی آئی کی تمام تر توجہ اپوزیشن اتحاد ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ موجودہ حالات بتا رہے ہیں کہ حکومت کسی بات پر نہیں آئے گی کیوں کہ سیاسی جنگ پہلے ہی حکومت ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی توجہ اس وقت اپوزیشن اتحاد پر ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف پہلے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرے حکومت کے ساتھ بعد میں کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن، جی ڈی اے، جماعت اسلامی، محمود اچکزی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں جب تک اکھٹی نہیں ہوں گی مذاکرات ہوسکتے ہیں نہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ کی سیاسی حکمت عملی سامنے نہیں آسکی، عمران خان اور بشری بی بی  کتنے عرصے سے جیل میں ہیں لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ کی کوئی سیاسی حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی۔ اتنی بڑی عوامی حمایت ہونے کے باوجود جو رزلٹ انا چاہیے وہ نظر نہیں آ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘