انڈیا الیکشن: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی جیت کا اعلان کردیا

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا کہ وہ تعاون، محبت اور اعتماد کے لیے منڈی کے تمام لوگوں کی تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا’ یہ آپ سب کی جیت ہے، یہ وزیر اعظم مودی اور بی جے پی کی جیت ہے۔‘ ان کی پوسٹ کے بعد صارفین کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

یاد رہے کہ کنگنا رناوت پہلی مرتبہ اپنے ہوم ٹاؤن منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لے رہی تھیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ لوک سبھا الیکشن میں کامیابی کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑ دیں گی۔

یاد رہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی کی قیادت والے اتحاد این ڈی اے کو 298 سیٹوں پر سبقت جبکہ کانگریس کی قیادت والے اتحاد انڈیا کو 228 نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

مسلم ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ