محسن نقوی کے ساتھ پریس کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور مشکل میں، عمران خان بھی ناخوش

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس پر ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ پارٹی قیادت بھی علی امین گنڈاپور کی محسن نقوی کے ساتھ ملاقاتوں اور مشترکہ پریس کانفرنس پر خوش نہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں پارٹی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی محسن نقوی کے ساتھ پریس کانفرنس پر ناراضی کا اظہار کیا اور ان کو پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ محسن نقوی کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے سے پی ٹی آئی کے موقف کو نقصان پہنچا ہے۔ روز روز کی ملاقاتوں اور فوٹو شوٹ پارٹی بیانیہ کے لیے ٹھیک نہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہاکہ صوبے کے حقوق اور بقایاجات کے حصول کے لیے وزیراعلیٰ کو اپنے موقف پر کھڑا ہونا پڑے گا ورنہ صوبے کے عوام کا نہ پیسا دیا جائے گا نہ ہی عوام اس سے خوش ہوں گے۔

دوسری جانب پارٹی کے اندر سے بھی علی امین گنڈاپور کی محسن نقوی کے ساتھ ملاقاتوں اور پریس کانفرنس کرنے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

’خیبرپختونخوا حکومت ہماری کمزوری بنتی جارہی ہے‘

مرکزی قیادت کے علاوہ پنجاب کی قیادت کی جانب سے بھی علی امین گنڈاپور پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا موقف ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت ہماری طاقت بننے کے بجائے کمزوری بنتی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کی قیادت کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ کی پالیسیوں سے نہ صوبے کے عوام کو کوئی فائدہ پہنچ رہا ہے اور نہ ہی تاحال پارٹی کی قیادت کو اس سے کوئی فائدہ ملا ہے۔

پنجاب کی قیادت کا موقف ہے کہ وزیراعلیٰ کی پالیسی سے عمران خان سمیت دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھی کوئی حکمت عملی مرتب نہیں ہوسکی جبکہ صوبے کے عوام کے بقایاجات بھی تاحال وفاق نے جاری نہیں کیے۔

’میری پالیسیوں کی بدولت پارٹی پر مشکل وقت میں بتدریج کمی آئے گی‘

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پنجاب اور مرکزی قیادت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ علی امین کا موقف ہے کہ ان کی پالیسی کی بدولت ہی پارٹی پر موجودہ مشکل حالات میں بتدریج کمی آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟