مسجد نبوی میں لاکھوں زائرین کو افطاری کون کرواتا ہے؟

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روزانہ افطار کے وقت طویل دستر خوان بچھا دیے جاتے ہیں جہاں لاکھوں زائرین کے لیے بلا قیمت افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کیٹرنگ کی ماہر کمپنیاں روزے داروں کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ہر روز غروب آفتاب کے لمحات میں روزہ دار افراد کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے اور وہاں کا روحانی ماحول دیدنی ہوتا ہے۔

روزہ داردسترخوانوں کے پاس کھجور اور زم زم کے بابرکت پانی کے ساتھ افطار کرنے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں اور جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی برائے مسجد نبوی زائرین کو محفوظ اور صحت مند طریقوں سے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

روزہ داروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی حفاظت کے لیے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنایا جاتا ہے اور بین الاقوامی ضروریات اور معیارات کے مطابق افطاری کی اشیا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی برائے مسجد نبوی نے غذائیت کے شعبے میں مہارت رکھنے والی 11 کمپنیوں کی منظوری دی تھی جو افطار کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیٹرنگ کنٹریکٹرز کے لیے درکار شرائط اور تصریحات کو پورا کرتی ہیں۔

ایجنسی نے اپنے متعلقہ محکموں کے توسط سے مسجد نبوی میں روزہ داروں کو افطارکی فراہمی اور کھانے کی حفاظت کے لیے درکار معیارات اور تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ایک جامع پروگرام مرتب کیا ہے۔ طہارت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظام کیا جاتا ہے اور افطاری کے وقت مسجد نبوی کی صفائی کرکے اسے فوری طور پر نمازیوں کے لیے تیار کردیا جاتا ہے۔

جنرل پریذیڈنسی کی ایجنسی برائے مسجد نبوی زائرین کو محفوظ اور صحت مند طریقوں سے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ روزہ داروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی حفاظت کے لیے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنایا جاتا ہے اور بین الاقوامی ضروریات اور معیارات کے مطابق افطاری کی اشیا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

لاکھوں زائرین کو ہر ممکن مدد کون فراہم کرتا ہے؟

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ آتے ہیں جہاں ایسوسی ایشن آف نیبر ہوڈ سینٹرز کے تحت ’یوتھ آف مکہ ایٹ یور سروس‘ پروگرام کے ذریعے رضاکارانہ کام کےدوران انہیں تمام شعبوں میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

رضاکار زائرین کو تمام خدمات فراہم کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں جن میں سب سے اہم بزرگوں کی مدد کرنا، معذور عمرہ زائرین اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو مفت میں 24 گھنٹے مدد کرنا شامل ہیں۔ یہ سروسز آپریشن وہ انفرادی طورپر نہیں کرتے بلکہ ان کی کوششیں صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے پروگرام کے مطابق ہوتی ہیں۔

رضاکار مکہ مکرمہ میں جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے زائرین اور نمازیوں کے لیے پارکنگ کا انتظام کرتے ہیں۔ یہ معتمرین اور زائرین کو آسانی مہیا کرنے کے لیے مخصوص پارکنگ لاٹس میں مدد کرتے ہیں۔ مسجد الحرام میں روزہ داروں کی افطاری کے اہتمام میں بھی ان کی مدد کرتے ہیں اور کئی دیگر ضروری سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟