اگر میں نے کوئی غلطی کی ہے تو معافی مانگوں گا، فیصل واوڈا

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہ اگر میں نے کوئی غلطی کی ہے تو معافی مانگوں گا، اپنی پریس کانفرنس میں خط کر ذکر کیا تھا اور پریس کانفرنس میں 2ججز کی بات کی تھی۔ چیف جسٹس اور ان کے بینچ کی پہلے بھی عزت کی ہے، عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گا۔

فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کیس ابھی سنا نہیں، باری آئے گی تو ہی بتا سکتا ہوں، سپریم کورٹ میں اگلی تاریخ پر پتا چلے گا کہ کیا ہوگا، عدالت میں معافی مانگنا گناہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کا نظام ٹھیک ہوگیا تو پاکستان ترقی کرے گا، اس معاملے پر پی ٹی آئی والوں نے ٹرولنگ کی، مولانا فضل الرحمان صاحب نے بھی باتیں کیں۔ ہر چیز ایک ہی دن تو نہیں ہو جائے گی سب کو خبریں ملیں گی۔

رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے وکیل فروغ نسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج توہین عدالت کیس میں یہاں آئے تھے، ہم نے سپریم کورٹ سے معافی مانگی ہے، بیرسٹر فروغ نسیم سے پوچھا گیا کیا آپ نے پریس کانفرنس میں کوئی توہین دیکھی ہے، بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا پریس کانفرنس میں ایسی کوئی بات نہیں۔ آج سپریم کورٹ کا ماحول بہت اچھا تھا، آج سپریم کورٹ نے قرآن کی بات کی جو بہت اچھی بات تھی۔

انہوں نے کہا کہ قرآنی آیات کا مفہوم ہے کہ سود اللہ سے جنگ ہے، یہی بات میں نے اسمبلی میں کی، فنانس منسٹر کہتے ہیں خوشحالی آنے والی ہے، میں منسٹر کی بات مانوں یا اللہ کی، میں نے اسی بات پر پریس کانفرنس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں ججز کے حقوق معتبر ہیں وہی یہ معاملہ بھی ہے، قائداعظم نے اسٹیٹ بینک کی بنیاد رکھتے ہوئے مغرب کے معاشی نظام کو مسترد کردیا تھا۔ پاکستان نیا اسلامی معاشی نظام متعارف کروائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں بھی یہی کہا کہ اگر پریس کانفرنس میں آپکو کوئی ایسی بات لگتی ہے یا استحقاق مجروح ہوا ہے تو ہم معافی مانگتے ہیں۔ ہم نے چوتھا پوائنٹ لکھا ہے کہ سود کے حوالے سے اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp