اسلام آباد: بے زبان جانوروں پر تشدد اور ویڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد گرفتار

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے بے زبان جانوروں کو بوری میں بند کرکے تشدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں بتایا کہ واقعہ غوری ٹاؤن کے علاقہ میں پیش آیا، گرفتار کیے افراد نے بے زبان جانوروں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ ملزمان نے کتوں پر تشدد کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی اینیمل ویلفیئر سروسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ریسکیو کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کا عملہ متاثرہ کتوں کو اپنی گاڑی میں ڈال کر محفوظ  مقام پر منتقل کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے مختلف محکموں اور گھروں سے ریٹائر ہونے والے سمیت جانوروں کی حفاظت کے لیے پولیس اینیمل ویلفیئر سروسز کا آغاز کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp