متنازع ٹوئٹ کیس: بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے میں پیش، کیا سوال و جواب ہوئے؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے رؤف حسن سے 4 گھنٹے تک تفتیش کی، جبکہ بیرسٹر گوہر سے 2 گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔

تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا۔

سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے؟ اور کس کی اجازت سے مواد شیئر کیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے نے سوال پوچھا ہے کہ متنازعہ ٹوئٹ کس کی اجازت سے شیئر کیا گیا اور ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتیشی ٹیم کو جمع کروا دیا اور الگ سے بیان بھی ریکارڈ کروایا۔

تفتیشی ٹیم دونوں رہنماؤں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفتیش کے بعد رؤف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ