متنازع ٹوئٹ کیس: ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایف آئی اے کو بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے سے 25 جون تک جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے رؤف حسن سے 4 گھنٹے تک تفتیش کی، جبکہ بیرسٹر گوہر سے 2 گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔

تفتیشی ٹیم نے دونوں رہنماؤں کو 21 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا۔

سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ان کی غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے؟ اور کس کی اجازت سے مواد شیئر کیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے نے سوال پوچھا ہے کہ متنازعہ ٹوئٹ کس کی اجازت سے شیئر کیا گیا اور ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتیشی ٹیم کو جمع کروا دیا اور اس کے بعد الگ سے بیان بھی ریکارڈ کروایا۔

تفتیشی ٹیم دونوں رہنماؤں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

تفتیش کے بعد رؤف حسن میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں