کراچی: ممنوعہ انجیکشن کی فیکٹری پر چھاپہ، 60 لاکھ روپے کا مال ضبط

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) کی ٹیم نے کلفٹن کے علاقے سے متصل چانڈیو گاؤں میں ایک فیکٹری پر چھاپہ مار کر ممنوعہ بوسٹن انجیکشنز ضبط کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ضبط شدہ ممنوعہ انجیکشنز کی کل مالیت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے۔ فیکٹری مالک نعمان سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایاکہ چھاپے کے دوران ممنوعہ بوسٹن انجیکشن بنانے کے لیے استعمال ہونے والے خالی کارتوس، سوئیوں کا کنٹینر، بڑی مقدار میں خام مال، پیکنگ میٹریل یعنی اسٹیکرز و ٹیپنگ، سولڈرنگ گن، ہیٹنگ مشینیں اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مذکورہ انجیکشن جانوروں میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ ممنوعہ اور جانوروں کی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان انجیکشنز کے استعمال سے صارفین کینسر، مہلک نقصان، پیدائشی نقائص، ہارمون سے متعلق مسائل اور دیگر  موذی بیماریوں کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟