سعودی عرب نے پہلا بین الاقوامی ڈیجیٹل پرس لانچ کردیا

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نیشنل کمرشل بینک کے تعاون سے حجاج اور معتمرین کی خدمت کے لیے دنیا کا پہلا بین الاقوامی ڈیجیٹل پرس (نسک والٹ)لانچ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل پرس ایک تقریب میں لانچ کیا گیا، جس میں وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ، نُسک اعمال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور وزارت حج و عمرہ کے ڈیجیٹل تجربے کے ڈائریکٹر احمد بن سلیمان المیمان، نیشنل کمرشل بینک کے ماتحت ڈیجیٹل کاروبار اور ادائیگیوں کی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر صالح بن ابراہیم الفریح، نیشنل کمرشل بینک کے بزنس ڈویلپمنٹ کے مشیر نائف ملاعب اور نیشنل کمرشل بینک کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سلوشنز کے مشیر عامر ابو لیلیٰ نے شرکت کی۔

نسک ڈیجیٹل والٹ کیا ہے؟

‏نسک والٹ ایک آسان اور محفوظ طریقہ ہے جس سے عازمینِ حج اپنے پیسے اور اخراجات کو محفوظ اور منظم کرسکتے ہیں، یہ پرس سعودی عرب کے نیشنل کمرشل بینک کے جدید بینکنگ انفراسٹرکچر کی اسپورٹ سے چلتا ہے۔

اس کا مقصد مناسک حج کی ادائیگی اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے دورے کے دوران زائرین وعازمینِ حج کو ایک ہموار اور محفوظ مالی تجربہ فراہم کرنا ہے، جس سے نقدی لے جانے کی ضرورت کم ہو جاتی ہے اور مالیاتی لین دین کے اعلیٰ حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

تکنیکی پہلو اور تعاون

ڈیجیٹل پرس میں جدید ترین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور انکرپشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ لین دین کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، نسک اور نیشنل کمرشل بینک کے درمیان یہ تعاون جدید تکنیک اور صارفین کی ضروریات کو یکجا کرتا ہے۔

ڈیجیٹل نسک والٹ کا اثر

وزارت حج و عمرہ کے حجاج اور معتمرین کی خدمات کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عمرو المداح نے کہا کہ نسک والٹ عازمین حج کے تجربے میں ایک معیاری تبدیلی لائے گا، یہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے۔

تجاویز طلب

وزارت حج و عمرہ نے تمام نجی شعبوں کے شراکت داروں کو اپنی تجاویز فراہم کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو بلند کیا جا سکے، اس کے لیے مستقل طور پر [email protected] ای میل متعارف کرایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل