’اب آیا چھری کے نیچے‘، کراچی کے قصابوں نے ذبیحہ معاوضوں کا اعلان کردیا

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عید قرباں کے موقعے پر قربانی کے جانوروں کی تلاش کے بعد ایک اور اہم مرحلہ قصائی کو ڈھونڈنے کا ہوتا ہے۔ چوں کہ عموماً لوگ عید کے پہلے روز قربانی کو زیادہ ترجیح دے رہے ہوتے ہیں لہٰذا اس دن قصائیوں کے معاوضے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔

خیر کراچی میں قصابوں نے عید الاضحیٰ پر قربان کیے جانے والے مختلف جانوروں کو ذبح کرنے کے لیے اپنے معاوضوں کا اعلان کردیا ہے جو عید کے پہلے دن دوسرے اور تیسرے دن کے مقابلے میں دگنے ہوں گے۔

کراچی میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق عید کے پہلے دن بچھیا ذبح کرنے اور اس کا گوشت کاٹ کر دینے کے عوض 20 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے۔

بکرے قربان کرنے والے حضرات کو ذبیحہ کے لیے فی بکرا 10 ہزار روپے دینے ہوں گے۔

ایسوسی ایشن رہنما ندیم قریشی نے بتایا ہے کہ اونٹ نحر کرنے کا نرخ 40 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے دوسرے اور تیسرے روز قربانی کا ریٹ تقریباً آدھا ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ ذوالحج 1445ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 7 جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملک کے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق عید الاضحیٰ پیر 17 جون 2024 کو منائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس:23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ، بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے