پاکستان کو فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں سعودی عرب نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

جمعرات کو اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

سعودی عرب کی جانب سے پہلا گول 26 ویں منٹ میں کیا گیا جبکہ  دوسرا اور تیسرا گول بالترتیب 40ویں اور 58ویں منٹ میں کیا گیا۔

مہمان ٹیم کے فراس البریکان نے 2 اور مصاب الجوویر نے ایک گول کیا۔

پاکستانی کھلاڑی میچ کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور گول کرنے سے قاصر رہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کا دوسرا میچ تھا جبکہ سعودی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہے۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں سعودی شہر الاحسا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 4 گول سے ہرادیا تھا۔

فیفا کوالیفائر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ گروپ جی میں سعودی عرب، اردن اور تاجکستان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم 5 میچوں میں مسلسل شکست کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘