فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ، پاکستانی ٹیم بلآخر تاجکستان روانہ

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 کے میچ میں شرکت کے لیے قومی فٹ بال ٹیم بلآخر 2 روز کی تاخیر بعد تاجکستان روانہ ہوگئی۔

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان میچ 11 جون کو دوشنبہ میں شیڈول ہے مگر قومی ٹیم کو تاجکستان روانگی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا تاہم نجی ایئرلائن کی پرواز 2 بار تاخیر کے بعد ہفتے کے روز منسوخ ہوگئی تھی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی ایئرلائن سے چارٹرڈ پرواز کے لیے رابطہ کیا تھا مگر وہاں سے کوئی جواب نہ ملنے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا۔

تاہم اب قومی فٹبال ٹیم لاہور سے دوشنبہ کے لیے روانہ ہوچکی ہے، جہاں قومی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلے گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں