امریکا کے خلاف فیلڈنگ میں بابر اعظم نے اعظم خان کو کہاں چھپا دیا تھا؟

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی لیجنڈ معین خان کے بیٹے اعظم خان کی ٹی20 کرکٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز امریکا کے خلاف میچ میں وہ ایک بار پھر صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو سوشل میڈیا پر ان کی فٹنس اور خراب فارمنس کو لے کر بھرپور تنقید شروع ہوگئی۔

امریکا کے خلاف دوسری اننگز میں جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری تو خلاف توقع محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ اعظم خان کو فیلڈنگ کروائی گئی، تاہم بابر اعظم نے ان کو ایسی جگہ کھڑا کیا جہاں پر بال بہت کم جاتی ہے۔

اعظم خان بمشکل ایک دو بار اسکرین پر نظر آئے کیونکہ وہ تھرڈ مین پوزیشن پر فیلڈنگ کررہے تھے اور ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے بابر اعظم نے انہیں کہیں چھپا دیا ہے۔

بعد ازاں، پاکستانی بیٹنگ کے دوران اعظم خان جب صفر پر آؤٹ ہوئے تو واپس پویلین کی طرف جاتے ہوئے ان کا سامنا ایک پرستار سے ہوا۔ اعظم خان ناراض چہرہ لیے مداح کی طرف بڑھے اور پھر پویلین لوٹ گئے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تماشائیوں میں بیٹھے کسی شخص نے اعظم کو کچھ کہا تھا جس کے باعث وہ غصے میں آگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp