’صفر‘ پر آؤٹ ہونا بھاری پڑگیا، اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج نیویارک میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کا میدان میں اترنے والا اسکواڈ فائنل کرلیا گیا ہے، جس میں امریکا کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے اعظم خان شامل نہیں ہے۔

اعظم خان کی جگہ عماد وسیم آج کا میچ کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان ، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی ،حارث رؤف ، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان اوپننگ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں