اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرسکتا ہوں، قومی ریسلر انعام بٹ کا دعویٰ

اتوار 9 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ریسلر رستم پاکستان انعام بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف 3 ماہ میں قومی کرکٹر اعظم خان کو فٹ کرسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعظم خان کو 3 ماہ گوجرانوالہ کے اکھاڑے میں ٹریننگ کرنا ہوگی اور مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

انعام بٹ نے کہاکہ ٹریننگ سے اعظم خان کے وزن میں 30 سے 35 کلو تک کمی آجائے گی۔

قومی ریسلر نے مزید کہاکہ اعظم خان کو روزانہ پہلوانوں کے ساتھ 5 سے 6 گھنٹے کی ٹریننگ دی جائے گی، اور اس دوران ان کی خوراک کا بھی خیال رکھا جائے گا تاکہ طاقت میں کمی نہ آئے۔

انعام بٹ نے کہاکہ ہمارے پاس 3 ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان بہترین بیٹنگ کرنے کے قابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اعظم خان قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اچھا کھیل نہیں پیش کرپارہے اور تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں اعظم خان امریکا کے خلاف صرف رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

جنوبی کوریا کے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو مفت اے آئی کی سہولت دینے کا منصوبہ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں