سعودی عرب کے مفتئ اعظم کی عازمینِ کرام کو حج سے متعلق خصوصی ہدایات

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے مفتئ اعظم اور سعودی کونسل آف سینیئر سکالرز کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے تمام عازمینِ حج کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیکے لگوانے کی سختی سے تاکید کی ہے۔

جمعہ کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انہوں نے بغیر اجازت حج کرنے کو گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین حاجیوں کی سہولت اور تنظیم کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔

مفتئ اعظم نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کو آسان اور منظم بنانے کے لیے جامع ہدایات دی ہیں، جن کی پابندی سب کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے عازمینِ حج کو عبادت اور دعا میں وقت گزارنے کی ترغیب دی اور لغو اور گناہ سے بچنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر مفتئ اعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مملکت کو محفوظ رکھے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد کو بہترین جزا دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp