حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کیا جس کے تحت پنجاب کسان بنک، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام شامل ہیں۔

جمعہ کو  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو کاشتکاروں کے لیے تاریخی پیکج پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ کے بعد کاشتکاروں کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی بھی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر ٹریکٹرز کی خریداری کے لیے کسانوں کو 6 لاکھ روپے سبسڈی دینے کی تجویز پیش کی گئی جسے، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے موقع پر ہی مسترد کر دیا اور چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران میاں محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا دی گئی جب کہ  وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کے دوران اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت زیادہ ٹریکٹر دیے جائیں گے، 6 ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر میں اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکنائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی جس کے تحت غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سےہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی۔

اجلاس کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے لیے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکج دیا جارہا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زبردست مراعات اور سہولتیں دی جائیں گی۔ ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔

اجلاس میں سینیئرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب، صوبائی وزراء صہیب احمد ملک، سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان، سیکرٹری زراعت افتخارسہو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟